Hazrat Al Qaqa Bin Umro (R.A)

حضرت قعقاع بن عمروؓ ایک ایسے عظیم جرنیل صحابی ہیں ؛جن کے ہاتھ سے جنگ قادسیہ میں نو ایرانی جرنیل قتل ہوئے۔وہ تسلیم و رضا کے پیکر ،ملت اسلامیہ کے بطل جلیل،میدان جنگ کے شہسوار،جرات ،شجاعت،عظمت اور دینی حمیت کا قابل رشک نمونہ ،مشکل ترین لمحات میں لشکر اسلام کے کام آنے والے ایک تجربہ کار سپہ سالار تھے۔ آپؓ مد مقابل پر چھاجانے والے ایک قوی ہیکل سالارتھے ۔
انہیں عہد نبویؐ میں بہادری اورجنگی مہارت کے جوہر دکھانے کے مواقع تو میسر نہ آ سکے کیونکہ وہ تاخیر سے حلقہ بگوش اسلام ہوئے تھے لیکن جنگ قادسیہ،جنگ نہاوند اور مرتدین کے خلاف ہر معرکے میں جنگی مہارت کے ایسے نقوش چھوڑے جو تاریخ اسلام میں سنہرے  حروف سے لکھے گئے ہیں ۔امیر المومنین حضرت صدیق اکبرؓ نے ان کی بہادری ،جوانمردی،برق رفتاری،شعلہ نوائی اور دشمن پر ماہرانہ حملہ آوری کے بارے میں ارشاد فرمایا :’’لشکر اسلام میں قعقاع ؓ کا وجود ایک ہزار افراد پر بھاری ہے‘‘۔

You might be interested