Hazrat Adam ( A.S)

تمام آسمانی کتابوں کے ماننے والوں کاعقیدہ ہے کہ ا س رُوئے زمین پر اللہ جل شانہ‘ نے حضرت آدم علیہ السلام کو تخلیق کیا۔حضرت آدمؑ کی تخلیق کا مقصد اللہ کی عبادت اور اس کی نعمتوں کا شکر ادا کرنا قرار دیا۔ اللہ تعالیٰ نے حضر ت آدم ؑ کو اشرف المخلوقات کے درجے پر فائز کیا اور ساتھ ہی اولادِ آدم کو یہ اختیار دیا کہ اچھے اعمال کا بدلہ جنت اور برے اعمال کا بدلہ دوزخ کی آگ ہو گی یہ ان کی اپنی مرضی پر منحصر ہے کہ کس کا انتخاب کرتے ہیں۔

اگر ایسا نہ ہوتا تو شاید دنیا میں لوگ ایک دوسرے کا بے دریغ قتل کرتے اور ایک دوسرے کا حق مارتے ہوئے ذرا برابر نہ چوکتے۔اس کے بعد اس زمین پر حضرت آدم کی اولاد بتدریج پھیلنے لگی اور آج کرہ ارض پر  انسانوں کی کل تعداد 7.6 بلین ہے(2018کے اعداد وشمار کے مطابق)۔

You might be interested