Hazrat Abu Zar Ghafari (R.A)

حضرت ابو ذر غفاری ؓ چھٹے صحابی ؓ تھے جنہوں نے آنحضرت ﷺ کے دست مبارک پراسلام قبول کیا۔ وہ سچے عاشق رسول ﷺ اور حد درجہ کے متقی وپرہیز گار صحابیؓ  تھے۔ ان کا نظریہ یہ تھا کہ چونکہ اللہ تعالیٰ ہی رازق و مالک ہے اس لیئے ایک مسلمان کو اللہ تعالیٰ کی ذات پر کامل یقین رکھتے ہوئے اپنا سب کچھ اس کے حوالے کرنا چاہیے۔ وہ مال متاع اور ذخیرہ اندوزی کے سخت خلاف تھے۔ وہ تقویٰ اور ریاضت میں پوری امت مسلمہ میں مشہور ہیں۔ نبی پاک ﷺ کو حضرت ابو ایوب غفاریؓ سے بہت محبت تھی اور آپ ؓ کو مسیح الاسلام کا لقب دیا گیا۔

حضرت ابو ذر غفاری ؓ کا نام اصل نام جندب اورکنیت ابو ذر غفاری تھی۔آپؓ کا لقب مسیح الاسلام تھا۔آپؓ کا شجرہ نسب یہ ہے: جندب بن جنادہ  ابن قیس بن عمرو بن ملیل بن صعیر بن حزام بن غفار بن ملیل بن حمزہ بن بکر بن عبدل مناۃ بن کنانہ بن خزیمہ بن مدرکہ غٖفاری ہے۔ آپؓ کی والدہ کا نام رملہ تھااور وہ قبیلہ بنی غفار سے تعلق رکھتی تھیں۔

You might be interested