میزبان رسولﷺ اور جانثار سولﷺ حضرت ابو ایوب انصاری وہ عظیم شخصیت ہیں جنہوں نے اپنا تن من دھن اسلام کی راہ میں وقف کر دیا۔ جس طرح اللہ تعالی ٰ نے انہیں مال و اسباب سے نوازا تھا اسی قدر غیر معمولی فیاضی سے انہوں نے اپنا سب کچھ اللہ کی راہ میں خرچ کیا۔ ہجرت کے بعد آنحضرت ﷺ کی اونٹنی آپ ؓ کے گھر سامنے بیٹھی اور اس کے بعد آپؓنے سات ماہ تک حضورﷺ کی میزبانی کی۔ آپؓ نے غزوہ بدر کے سوا دیگر تمام غزوات اور جنگوں میں شرکت کی اور حضورﷺ کی ایک حدیث کے مطابق کہ ”جس نے روم کی جنگ میں شرکت کی وہ جنت الفردوس کا حقدار ہوگا“، کے مطابق استبول کی جنگ میں 80سال کی عمر میں شرکت کی۔
جنگ کے دوران ان کا وصال ہوا اور ان کی وصیت کے عین مطابق ان کو شہر کی فصیل کے بالکل نیچے دفن کیا گیا۔بعد میں ؎1554ء میں جب یہ شہر سلطان محمد فاتح نے فتح کیا اور حضرت ابو ایوب انصار یؓ کے مزار پر ایک عالی شان مقبرہ اور ایک مسجد بنائی۔ حضرت ابو ایوب انصاریؓ کا مقبرہ ترکی کے شہر استنبول میں ہے۔ ذیل میں حضرت ابوایوب انصاریؓ کے حالات زندگی کا مختصر خاکہ پیش کیا جاتا ہے۔