Hazrat Abd Ullah Bin Rawaha (R.A)

اسلام کے مشہور سپہ سالار حضرت عبداللہ بن جحش ؓ  قبیلہ بنو اسد کے سردار تھے۔ وہ رشتے میں نبی پاک ﷺ  کے سگے پھوپھی زاد بھائی تھے۔ آپ ؓ حضرت ام المومنین سیدہ زینب بنتِ جحش کے حقیقی بھائی اور سیدنا حضرت امیر حمزہ کے سگے بھانجے تھے۔ ان کا قد درمیانہ، گھنے بال، خوبصورت چہراور سڈول جسم تھا۔ انہوں نے اپنے تمام خاندان کے ہمراہ اسلام  قبول کیا اور لشکر اسلام میں داخل ہو کر اسلام کا دفاع کیا۔ انہیں اسلام کے پہلے امیر لشکر ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

جب وہ ہجرت کر کے مدینہ تشریف لائے تو ان کی عالی شان حویلی پر ابوجہل نے قبضہ کرلیا۔ اسی طرح وہ پہلے صحابیؓ تھے جن کے ہاتھ سے کسی بھی کافر کی ہلاکت ہوئی۔ بعد میں ان کے اجتہاد کی لاج رکھتے ہوئے مال غنیمت میں خمس کا حکم اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں نازل کیا۔ وہ جنگ احد میں بہادری سے لڑتے ہوئے جامِ شہادت نوش کرگئے اور ان کو اپنے ماموں سید الشہداء حضرت امیر حمزہؓ کے ساتھ ایک ہی قبر میں میں دفنایا گیا۔

You might be interested