Hazrat Abd Ullah Bin Mubarak (R.A)

آپ علوم ظاہری و باطنی سے مرصع اور شریعت و طریقت سے آراستہ تھے اور علماء و صوفیا دونوں ہی آپ کے مراتب کے پیش نظر بے حد تعظیم کی جاتی تھی۔ان کے وقت  کے عظیم  مشائخ ان کی صحبت سے فیضیاب ہوئے۔ اس کے علاوہ آپ کی تصانیف و کرامات کثرت سے ہیں۔ ایک مرتبہ حضرت سفیان ثوری ؒ اور حضرت فضیل بن عیاض ؒ نے آپ کو تشریف لاتے دیکھا تو سفیان ثوری ؒ نے کہا کہ مرد مشرق تشریف لائے ہیں اور حضرت فضیل ؒ نے کہا کہ مرد مغرب و مشرق تشریف لائے ہیں۔

حقیقت یہ کہ جس کی تعریف میں حضرت فضیل ؒ جیسے بزرگ رطب اللسان ہوں؛ ان کے اوصاف کیا بیان کئے جاسکتے ہیں۔

You might be interested