Hazrat Abd Ullah Bin Abbas (R.A)

راوی احادیث، فقہی اسلام، وقت کے بہت بڑے مجتہد، عالم دین اور جید صحابی رسول ﷺ حضرت عبداللہ بن عباسؓ رسول مقبولﷺ کے  سگے چچا حضرت عباس ؓ کے دوسرے بیٹے تھے۔ آپ ؓ کاتب وحی ہونے کے ساتھ ساتھ 2660احادیث کے راوی  بھی ہیں۔ آپ ؓ کا شمار ان چند اصحابﷺمیں ہوتا ہے جن کی بدولت اسلام اپنی درست حالت میں سینہ بہ سینہ اگلی نسلوں تک منتقل ہوا اور اس میں کسی قسم کی تحریف نہ ہوئی۔

وہ حضورﷺ کے چچا زاد بھائی کے ساتھ ساتھ حضورمقبول ﷺ کی زوجہ محترمہ حضرت میمونہؓ کے سگے بھانجے تھے۔ آپ ؓ کی والدہ محترمہ حضرت ام الفضل لبابہؓ نے حضرت خدیجہ الکبریٰؓ  کے بعداسی دن دوسرے نمبر پر اسلام قبول کیا اور ولین مومنہ کہلائیں۔ رسول مقبولﷺ نے حضرت عبداللہ بن عباسؓ کو  خصوصی دعا دی تھی جس کی وجہ سے ان کی اولاد نے750عیسوی میں بنو امیہ کی حکومت کا خاتمہ کیا اور5 سو سال تک مسلمان دنیا پر حکومت کی۔

You might be interested