Guglielmo Marconi

گگلیلمو مارکونی25اپریل 1874 ء میں اٹلی کے شہر بو لو گنا میں پیدا ہوا۔اس کے والد کا نام نام گیوزیپ مارکونی جبکہ والدہ کانام اینی جیمزسن تھا وہ آئرلینڈ سے ہجرت کر کے اٹلی میں رہائش پذیر ہوئی۔ جب مارکونی کی عمر چھ سال کی ہوئی تو اس کو اس کے بھائی الفانسو مارکونی نے انگلینڈ کے شہر بریڈ فورڈ میں ایک نجی سکول میں داخل کروایا۔ جب اس کی عمر اٹھارہ سال ہوئی تو وہ اپنی آئرش والدہ کے ہمراہ اٹلی چلا گیا جہاں سے اس نے بولوگنا کی یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کی۔اس نے اس دوران ایک سائنسدان آگسٹو رائی کے ساتھ ملکر مشہور سائنسدان ہینرچ ہرٹز کی تحقیق پر کام شروع کردیا۔

 مارکونی اگرچہ سکول اور کالج کی روایتی تعلیم میں اتنا اچھا نہیں تھا لیکن اس نے ریسرچ میں گہری سنجیدگی کا مظاہرہ کیا۔اس کی سوانح عمری لکھنے والے گلیانو کووراڈی کے مطابق وہ ایک جینئس انسان تھا جس کو اللہ تعالیٰ نے انوکھے اور حیرت انگیز کام کرنے کے لئے پیدا کیا تھا۔ اس کاتعلق ایک کھاتے پیتے آسودہ حال خاندان سے تھااس لئے اس کے نجی اساتذہ نے اس کی تعلیم و تربیت میں اہم کردار ادا کیا۔

You might be interested