Good To Great

Share on facebook
Share on whatsapp
Share on twitter
Share on linkedin
Share on pinterest

0 Likes

کیا ایک اوسط درجے کی کمپنی  ایک عظیم  کمپنی بن سکتی ہے؟ اگر ایسا  ممکن ہے تو یہ عمل کیسے وقوع پذیرہوتا ہے؟

اس سوال کا جواب تلاش کرنے  کیلئے جم کولن نے دس سال تک 1435 کمپنیوں کے چالیس سالہ ریکارڈ پر تحقیق کی۔اس تحقیق کے نتیجے میں  گیارہ کمپنیوں کی نشاندہی کی گئی ۔

ان تمام کمپنیوں کے شیئرز میں مدمقابل کمپنیوں کے مقابلے میں پندرہ سال کے دوران6.9 گنا اضافہ ہوا  ۔دوسرے الفاظ میں کہہ جا سکتا ہے کہ ان تمام کمپنیوں نے گڈ سےگریٹ کا سفر  مسلسل بہترین کارکردگی کی بدولت  طے کیا۔

 اب  سوال پیدا ہوتا ہے کہ  یہ تمام کمپنیاں کیسے عظیم کمپنیاں بنی؟ کیا دوسری کمپنیاں ان کے نقش قدم پر چل کر عظیم کمپنیاں بن سکتی ہیں  ؟

 اس سوال کا جواب بہت حیران کن تھاکیونکہ نہ تو ان کمپنیوں نے کوئی  بڑی تبدیلیاں کی تھیں اور نہ ہی کوئی معجزہ رونما ہوا تھا بلکہ بہترین  انتظامی ٹیم  اور محنت کی بدولت بام  عروج پر پہنچی تھیں ۔