George Washington

جارج واشنگٹن 22فروری 1732کو امریکہ کی ریاست ورجینیا میں پیدا ہوا۔اسے امریکہ کا بابائے قوم بھی کہاجاتا ہے کیونکہ اس نے صحیح معنوں میں امریکہ کی بنیاد رکھی ۔اس نے فوج میں کمانڈر ان چیف کے فرائض بھی سرانجام دئیے ۔اس نے امریکہ کا پہلا آئین بنایا۔وہ امریکہ کی انقلابی جنگ کے دوران فوج کاکمانڈر ان چیف تھا۔جان ایڈم نے اسے امریکی فوج کا سینئر آفیسر بنایا۔اس نے امریکی فوج میں 13جولائی 1798 سے 14دسمبر 1799تک سینئر آفیسر کی خدمات انجام دیں۔اس نے امریکہ کی تینو ں افواج میں خدمات سرانجام دیں۔

برطانیوی ملیشیا میں اس نے 1752تا 1758 تک سروس کی۔کا نٹی نینٹل فوج میں وہ 1775سے 1785تک رہا اور امریکی فوج میں اس نے1798سے 1799تک خدمات سر انجام دیں۔اس نے بحیثیت آرمی آفیسر مختلف عہدوں میں قوم کی خدمت کی ۔برٹش آرمی میں وہ کرنل کی حیثیت سے فرائض انجام دیتا رہا۔کانٹی نینٹل آرمی میں وہ جرنیل کی حیثیت سے خدمات انجام دیتا رہا ۔ جب ریاست امریکہ قائم ہو گئی تو وہ امریکی فوج کا کمانڈر ان چیف بنا یا گیا۔ یوں وہ واحد آفیسر تھا جس نے ورجینیا آرمی ،کانٹی ننٹل آرمی اور امریکی آرمی کو کمانڈ کیا۔

You might be interested