George Bernard Shaw

جارج برنارڈ شا آئرلینڈ کا مشہور ڈرامہ نگار ہے۔ اس نے اپنی ادبی زندگی کا آغاز بطور ناول نگار کیا لیکن اس کے ابتدائی پانچوں کے پانچ ناول فلاپ ہوگئے۔ اس پر پبلشروں نے اس کے ناول چھاپنے سے صاف انکار کردیا۔ اس کے بعد اس نے ڈرامہ نگاری کی طرف توجہ دی اور  ”مین اور سپر مین“جیسے لافانی ڈرامے لکھ کر دنیائے ادب میں اعلیٰ مقام پیدا کیا۔ جان برنارڈ شا کا ادبی کیرئیر50سال پر محیط ہے جس میں اس نے سینکڑوں مضامین اور مختصرکہانیاں لکھنے کے علاوہ کل 60مشہور ڈرامے لکھے اور سب کے سب ہٹ ہوئے۔

ایک ایسا وقت بھی آیا کہ انگریزی بولنے والے ممالک  میں جارج برناڑڈ شا کا نام ہی ڈرامے کے ہٹ ہونے کی علامت سمجھا جانے لگا۔ انگریزی ادب میں سٹیج ڈرامے کی دنیا میں اس کو ولیم شیکسپئیر کے بعد دوسرا عظیم ترین ڈرامہ نگار تسلیم کیا جاتا ہے۔

You might be interested