پاکستان آرمی کے پہلے مسلمان کمانڈران چیف اور صدر پاکستان جنرل محمد ایوب خان 7جنوری 1951ء کو پاکستان آرمی کے پہلے کمانڈر ان چیف مقرر ہوئے ۔انہوں نے 28اکتوبر 1958ء کو ملک میں ایمرجنسی کا نفاذ کر تے ہوئے 1956ء کے آئین کو معطل کردیا اور پھر 1962ء کا صدارتی آئین متعارف کر وا کرخود صدر کے مرتبے پر فائز ہوگئے۔ان کی قیادت میں پاکستان فوج نے 1965ء کی جنگ میں کامیابی سے ملک کا دفاع کیا۔ اگرچہ ان کے دور میں آمریت نے قومی اداروں کو پنپنے کا موقع نہ دیا لیکن ان کے دور میں پاکستان کی مسلح افواج مضبوط ہوئیں۔
صدر محمد ایوب خان مغر بی پا کستان کے شما ل مغر بی سرحدی صوبے کے ضلع ہری پور کے مضافات میں ایک گاؤں ریحانہ میں پیدا ہوئے ۔یہ علاقہ بہترین موسم اور قدر تی منا ظر کی وجہ سے پاکستان میں ایک خا ص اہمیت رکھتا ہے ۔صدر محمد ایو ب خان 14مئی 1907ء میں ایک ہند کو پشتو گھرانے میں آنکھ کھولی ۔ان کے والد کا نام میر داد خان تھا جو برطانوی فوج میں رسالدار میجر تھے ۔ انہوں نے دو شادیاں کی ہوئی تھیں اورایوب خان اپنے والد کی دوسری بیوی کے پہلے بیٹے تھے۔ان کا خاندان پٹھانوں کی ایک شاخ ترین سے تعلق رکھتا ہے ہے جو کوئٹہ کے ضلع پشین سے ہجرت کر کے شمال مغربی سرحدی صوبہ ( موجود کے پی کے) میں آکر آباد ہوا۔