FIKER O KHAYAL

کچھ لوگوں کو اللہ تعالیٰ بہت سی صلاحیتوں سے نوازتا ہے اور ان کی ان خدادا د صلاحیتوں سے پوری قوم فائد ہ اٹھاتی ہے۔ کچھ ایسے ہی نامورافرادمیں ایک نام کتابِ ہذا کے مصنف لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبد القیوم صاحب کا بھی ہے جو اپنے وقت کے مایہ ناز دفاعی تجزیہ کار اور سکالر ہیں۔ وہ اپنے خاندان کی تیسری نسل سے ہیں‘ جنہوں نے فوجی وردی زیب تن کی اور اس کے تقاضوں کو بھر پور انداز میں نبھایا۔ فوج میں بہترین کارکردگی اور کورسز میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے کی وجہ سے ان کی اہم عہدوں پر ترقی ہوتی رہی۔

انہیں حکومت کی جانب سے اعلی فوجی اعزاز ہلال امتیاز (ملٹری) بھی عطا کیا گیا۔ وہ فوجی ملازمت کے دوران پانچ سال پی او ایف کے چیئرمین رہے۔ ۴۰۰۲ء میں ریٹائرمنٹ کے فوراََ بعد انہیں سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشروف نے سٹیل ملز کا چیئرمین نامزد کیا۔

You might be interested