کتاب فضائل قرآن مصنف کی کتاب فضائل اعمال کا حصہ ہے جس میں اہل ایمان کے لئے فضائل قرآن کے حوالے سے چہل حدیث مبارکہ کو جمع کر کے پیش کیا ہے ۔ ابتداء انہوں نے چالیس احادیث کو حفظ کرنے کا ثواب ، ظاہری و باطنی آداب اور حفظ قرآن کی وہ مقدار جو فرض ہے اس کا مختصر تذکرہ ہے ۔
اس کے بعد چہل احادیث مبارکہ کاسلسلہ شروع ہو جاتا ہے ۔ آخر میں سورہ فاتحہ ، سورہ یٰسں ، سورۃ واقعہ اور سورہ الملک کے فضائل اور برکات کو اضافی طور پر جمع کیا گیا ہے۔