FAIZAN-E-FAIZ

اردو کے مشہور و معروف شاعر فیض احمد فیض کادستاویزی نام فیض احمد خان تھا اور ادبی دنیا میں آپ کو فیض احمد فیض کے نام سے یاد کیا جا تاہے۔ ان کی پیدائش ۱۳ فروری ۱۹۱۱ء کو قصبہ کالا قادر ضلع سیالکوٹ میں ہوئی۔والد کا نام بہادر سلطان محمد خان تھا ۔ابتدائی تعلیم کا آغاز حفظِ قرآن سے کیا۔مولوی ابراہیم سیالکوٹی کے معروف مکتب میں عربی،فارسی اور اردو تعلیم کیلئے داخل ہوئے۔پھر ۱۹۲۱ءمیں اسکاچ مشن ہائی سکول سیالکوٹ میں چوتھی جماعت میں داخلہ لیا۔ ۱۹۲۷ءمیں اسکاچ مشن ہائی سکول سیالکوٹ سے میٹرک کا امتحان فرسٹ ڈویژن میں پاس کیا۔ ۱۹۲۹ء میں مرے کالج سیالکوٹ سے انٹر میڈیٹ فرسٹ ڈویژن میں پاس کیا۔

 ۱۹۳۲ء  میں گورنمٹ کالج لاہور سے بی اے آنرز عربی میں کیا۔ ۱۹۳۴ء میں گورنمٹ کالج لاہورسے ایم اے انگریزی ادب اور اورینٹل کالج لاہورسے عربی میں ایم اے کیا۔عملی زندگی کا آغاز ایم اے کالج امر تسر میں انگریزی کے استاد کی حیثیت سے کیا۔ اس کے ساتھ ساتھ ۱۹۳۶ء میں انجمن ترقی پسند مصنفین کے قیام میں بھرپور حصّہ لیا۔۱۹۴۰ء میں ہیلے کالج آف کامرس لاہور میں انگریزی کے استاد مقررہوئے ۔ ۱۹۴۲ء میں محکمہ تعلقات عامہ (فوج)میں بحیثیت کپتان منسلک ہوئے۔۱۹۴۳ء میں میجر کے عہدہ پر ترقی ہوئی۔۱۹۴۷ء میں فوج کی ملازمت سے مستعفی ہو گئے ۔

You might be interested