EGYPT

عرب جمہوریہ  مصر  ایک ایشیائی اور افریقی مسلم ملک ہے جو افریقہ کے شمال مشرق سے شروع ہو کر  جنوب مغربی ایشیا کے کنارے پر جا کر ختم ہوتا ہے  ۔صحرائے سینا کا علاقہ اس کو ایشیا سے ملاتا ہے جبکہ یہ ملک بحیرہ روم کے کنارے پر آباد ہونے کی وجہ سے آب وہوا ، رسم و رواج کے لحاظ سے  عرب ممالک سے بالکل مختلف ہے۔  یہ ملک 22 فروری  1922 ء کو برطانیہ کے تسلط سے آزاد ہو ا اور  مختلف مراحل سے گزرتا ہوا  اب ایک جمہوریہ کی شکل میں  تبدیل ہوگیاہے۔ لیکن اس پر حکومت دیگر عرب ممالک کی طرح ایک پارٹی کی چل رہی ہے ۔

 میں فوجی انقلاب کی بدولت  یہاں بادشاہ  فاروق  کی  بادشاہت کا خاتمہ کیا گیا اور کرنل جمال عبدالناصر  نے جنرل نجیب کے ساتھ  مل  کر فوجی مارشل لاء کے ذریعے ا قتدار پر قبضہ کیا ۔اس کے بعد ملک میں بڑے پیمانے پر معاشی اور سیاسی اصلاحات نافذ کی  گئیں جس کی وجہ مصر جدید ریاست میں تبدیل ہو گیا۔ صدر جمال عبدالناصر کے بعد  صدر  انورسادات  اور صدرحسنی مبارک نے یہاں طویل عرصے تک حکومت کی۔  اب(2021) میں صدر   عبدالفتح السیسی مصر کے  صدر ہیں۔

You might be interested