ڈرائیو انسانی محرکات کے بارے میں ایک کتاب ہے۔ انسان کے اپنے فیصلے کرنے اور کام کے طریقہ کار سے متعلق بہت سارے غالب نظریات درست نہیں ہیں یا کم از کم وہ نامکمل ہیں۔ کاروبار ، اسکول اور تنظیمیں انسانی محرکات کے بارے میں فرسودہ اور غیر واضح عقائد میں پھنس گئیں ہیں۔ یہ عقائد خارجی محرک کی بنیاد پر پروان چڑھتے ہیں کہ لوگ بیرونی انعامات اور سزاوں پر مبنی فیصلے کرتے ہیں۔ لیکن نفسیات پر تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ طرز عمل پر ریسرچ کرنے والے سائنسدانوں کی معلومات اور اصل میں جو کاروبار میں ہوتا ہے اس میں واضح تضاد ہے۔ صرف بیرونی موٹیویشن غیر موثرہی نہیں ہے بلکہ بہت سے حالات میں یہ حقیقت سے متصادم اور نقصان دہ بھی ہوسکتی ہے۔
اس کی بجائے کمپنیوں اور تنظیموں کو اندرونی موٹیویشن کی طاقت پر غور کرنا چاہیے۔ حیاتیاتی موٹیویشن کے برعکس ، جس کے ذریعہ انسان بھوک ، پیاس ، اور جنسی تعلقات کی خواہش جیسی بنیادی خواہشات کو پورا کرنا چاہتا ہے اور بیرونی موٹیویشن کے برعکس جو کیرٹ اینڈ سٹیک (کیرٹ کا مطلب انعام اور سٹیک سے مراد سزا ہے) عوامل پر مبنی ہے ، اندرونی موٹیویشن انسان کو کسی سرگرمی کو مکمل کرنے یا اس پر عبور حاصل کرنے کی فطری خوشی فراہم کرتی ہے ۔ مطالعہ سے پتہ چلتا ہے کہ لوگ اکثر اپنے اندرونی جذبے کی وجہ سے کامیابی حاصل کرتے ہیں نہ کہ انعامات کے لالچ یا سزا کے خوف سے ، بلکہ اس وجہ سے کہ وہ کسی خاص کام کا چیلنج کو قبول کرنے ، اپنی صلاحیتوں کو بہتر بنانے ، دریافت کرنے اور سیکھنے کے مواقع سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔
خودمختاری ، مہارت اور مقصد کے حصول کی ہمہ گیر انسانی خواہش کو پورا کرکے ، تنظیمیں اپنے ممبرز کی حوصلہ افزائی کے لئے اپنی ٹیکنیکس کو اپ گریڈ کرسکتی ہیں۔