Disciplined Dreaming

مصنف جوش لنکنر کے خیال میں بہت سی کاروباری  کمپنیاں جدت، منصوبہ بندی، اور مہارت میں بہت آگے ہوتی ہیں اور ان کے پاس  چھوٹے سے چھوٹے مسئلے سے لیکر بڑے سے بڑے مسئلے کا حل موجود ہوتا ہے لیکن  اگران کا باریکی سےمطالعہ کیا جائے تو معلوم ہو گا کی ان تمام شاندار کمپینوں میں ایک  عنصر سرے سے ہی غائب   ہوتاہے اور وہ ہے  “تخلیق”۔ چنانچہ کاروباری کمپنیوں کے لئے ضروری ہے کہ وہ  اپنے ملازمین کی تخلیقی صلاحیتں اجاگر کریں ۔ اگر ایک کمپنی جدت اور تخلیق کوا پنا لےتو وہ تعمیر و ترقی کی نئی راہیں  کھول سکتی ہے۔

اس ضمن میں امریکہ میں 200 کاروباری کمپنیوں پر تحقیق کی گئی جس سے یہ ثابت ہوا کہ یہ تمام کمپنیاں  تخلیق کو اپنی ترقی کے لئے اہم سمجھتی ہیں لیکن ان کے پاس تخلیقی صلاحیتو ں  کے موثر اظہار کا کوئی   منظم نظام موجود نہیں ہے ۔ دنیا کی ترقی کا دارومدار  تخلیقی صلاحیتوں کے اظہار پر  ہے۔

 مصنف نے اس کتاب کے ذریعے یہ  بات ثابت کرنے کی کوشش کی ہے کہ کس طرح  کاروباری کمپنیاں ایک منظم نظام کے تحت  اپنے اندر تخلیق  کے عمل کو نظم و ضبط کے تحت لا کر عروج حاصل کر سکتی ہیں۔

Views
Views
Views
Views

You might be interested