DELHI SULTANATE PART 2

 محقق   نظام احمدشخصی  کی روایت  کے مطابق خلجی خاندان کا تعلق چنگیز خان کے داماد قالیج خان  سے ہے۔ کہا جاتا ہے کہ قالیج خان اپنی بیوی سے ناراض ہو گیا لیکن اس سے ناراضگی کا اظہار اس لئے نہیں کر سکتا تھا کہ اسے چنگیز خان کا ڈر تھا۔ بہت سوچ بچار کے بعد وہ چنگیز خان سے چھپ چھپا کر جرستان کے علاقے  کوہستان کی طرف فرار ہو گیا اور اس کا قبیلہ پہاڑوں میں آباد ہو گیا۔

                                               چنگیز خان کی وفات کے بعد منگولوں نے قالیج خان کی طرف کبھی توجہ نہ دی ۔یوں یہ قبیلہ وہاں مضبوطی سے استوار ہو گیا اور وقت کے ساتھ پھلتا پھولتا گیا۔ اسی دوران اس  قبیلے نے مبلغین اسلام کے ہاتھوں اسلام کیا۔  جب ہندوستان  میں دہلی سلطنت قائم ہوئی اور اس کے ڈنکے دور دور تک بجنے لگے  تو قالیج خان کے   قبیلے کے لوگ جوق در جوق ہندستان آکر بسنے لگے اور بعض تو شاہی دربار میں اہم مراتب پر فائز ہوئے ۔ ان ہی لوگوں میں سلطان  جلال الدین فیرزو شاہ اور  سلطان محمود خلجی بھی شامل تھے۔

یہ قبیلہ قالیج خان کی نسبت سے قلجی کہلانے لگا لیکن وقت کے ساتھ ساتھ غلط  ہندوستانی تلفظ کی وجہ سے”ق” کو “خ “سے تبدیل کر دیا گیا اور یہ لوگ خلجی بن گئے۔ وہ ہندوستا ن کے مملوک سلطانوں کے خدمتگار بنےاور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ  انہوں نے   ہندوستان کے دربار میں اپنی سیاسی ساکھ بنائی اور فوج اور انتظامی میدان میں ایک اہم طاقت بن کر ابھرے۔

You might be interested