DAST BASTA

زیرِ نظر کتاب میں مصنفہ نے انسان کی جوانی،بڑھاپے کے حالات ور اس کی محدودسوچ اور اختیارات پرروشنی ڈالتے ہوئے جیتے جاگتے کرداروں کی داستانِ حیات رقم کی ہے۔ زیرِ نظر کتاب کے مرکزی کردار ملک احتشام اور اس کی بیوی وحیدہ کی ازدواجی زندگی، ان کی خوشیوں سے بھرپوردنیا کا ذکر کرتے ہوئے انسان کی بے بسی کا ذکر بھی کیا ہے کہ کیسے انسان بڑھاپے کی زندگی میں مسلسل تنہائی میں وقت کاٹنے پر مجبور ہوتا ہے۔

ملک احتشام جو بیمارآدمی ہے اور دل کا مریض ہے۔ ڈاکٹر نے اسے بد پرہیزی سے منع کیا ہے اور وہ اپنی زندگی ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق گزارنے کا پابند ہے۔بھرپور محبت کی زندگی گزارنے والا یہ جوڑا اب بڑھاپے کی حالت میں ایک دوسرے کے سہارے زندگی گزار رہا ہے اور ایک دوسرے کے متعلق ہی سوچتا ہے۔

You might be interested