اسلامی دنیا میں سعودی عرب کو ممتاز حیثیت حاصل ہے۔ اسی وجہ سے اس کے حکمرانوں کو بھی نمایاں مقام دیا جاتا ہے ۔سعودی عرب کے اس مقام کی دو اہم وجوہات ہیں: پہلی یہ ہے کہ سعودی عرب میں مسلمانوں کے مقدس ترین مقامات مکہ معظمہ اور مدینہ منورہ واقع ہیں ۔ تمام مسلمان خانہ کعبہ کی طرف منہ کر کے نماز پڑھتے ہیں ۔دوسری وجہ یہ ہے کہ رقبے کے لحاظ سے یہ ایک بہت بڑا ملک ہے جو معدنی وسائل سے مالا مال ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ اس وقت دنیا کی نگاہوں کا مرکز سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلیمان ہیں۔شہزادہ محمد بن سلیمان سعودی عرب کے طاقتور ولی عہد کے طور پر سامنے آئے ہیں۔
شہزادہ محمد بن سلیمان 13 اگست 1985 ء کو میں ریاض پیدا ہوئے۔ ان کی والد ہ بادشاہ سلیمان کی تیسری بیوی فہدا بنت فالہ سلطان ہیں جن کا تعلق ال اجمان قبیلے سے ہے۔ وہ اپنے بہن بھائیوں میں سب سے بڑے ہیں۔ان کے ایک بھائی کا نام ترکئی بن سلیمان ہے جب کہ دوسرے بھائی کا نام خالد بن سلیمان ہے۔ 2008 ء میں محمدبن سلیمان نے شہزادی سارہ بنت مشہور بن عبداللہ بن سعود سے شادی کی جن سے انکے تین بچے ہیں ۔