CRISTIANO RONALDO

عظیم فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو پرتگال کے صوبہ میڈوراکے شہر فنچال( ساؤ پیڈرو ایک جگہ کا نام)میں پیدا ہوا۔ اس کے والد کا نام جوز ڈینیس اویر و تھا جو وفات پا چکا ہے۔ اس کا والد رونالڈو کے بچپن کے دنوں میں میو نسپل کمیٹی میں مالی تھاجبکہ اس کی والدہ ماریہ ڈالو رز ڈوسینٹو آویرو ایک بہترین باورچن تھی جو اب بھی زندہ ہے ۔ والدین نے رونالڈو کا نام امریکہ کے سابقہ صدر رونالڈریگن کے نام پر رکھا ۔

اس کا ایک بڑا بھائی اور دوبڑی بہنیں ہیں۔یوں وہ اپنے بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹا اور لاڈلاہے۔ مذہبی لحاظ سے وہ عیسائیت کے کیتھولک فرقے سے تعلق رکھتا ہے۔ وہ بچپن میں اپنے بہن بھائیوں کے ساتھ گرجا گھر جایا کرتا تھا اور آج کل بھی فرصت کے اوقات میں جاتا ہے۔ یوں مذہبی لحاظ سے وہ کٹر عیسائی ہے۔

You might be interested