Crisis By Design

اس تنقیدی کتاب کے مصنف کا نام جان ٹرومین ہے جو امریکہ کے بے باک صحافی اور ماہر سیاسیات ہیں وہ امریکی شہری اور بین الاقوامی امور کے ماہر ہیں ۔ وہ کئی سالوں میں امریکہ کی ان سازشوں کو بے نقاب کر تے آرہے ہیں جن میں امریکی حکومتوں نے غریب اور تیسری دنیا کے ممالک میں ظلم کا بازار گرم کئے رکھا۔جان ٹرومین دنیا کے چند ان گنے چنے لکھاریوں میں شمار ہوتے ہیں جو بیباک صحافت کے علم بردار ہیں اور جن کا قلم وہی لکھتا ہے جو محسوس کرتا ہے اور جن کا قلم ضمیر کی آواز کے علاوہ دولت اور ہوس کی آوازپر کان نہیں دھرتا۔
مصنف حالیہ کئی سالوں سے امریکی حکومت کا بھیانک چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کر تے آ رہے ہیں جس سے نوجوان امریکی نسل میں امریکی حکومتوں کی غلط پالیسیوؤں کے خلاف آگہی میں اضافہ ہوا ہے اورحکومت پر نکتہ چینی کا رحجان بڑھا ہے ۔ان کی ایسی دلیرانہ کاوشوں سے ان کی قوم کو شیشے میں امریکی حکومتوں کا بھیانک عکس نظر آنے لگا ہے۔ایسے قلم کار بلاشبہ تمام انسانیت کے لئے قابل فخر ہوتے ہیں۔