لیو ٹالسٹائی9ستمبر1828ء کو روس کے شہر تولا (مغربی روس)کے مضافات میں قصبہ یسینایاپولیانا میں پیدا ہوا۔ اس کے والد کانام کاؤنٹ نیکولائی ایلوویچ ٹالسٹائی تھا جو کہ 1818کی روس کی جنگ کا ہیرو تھا۔اس کی والدہ کا نام کاؤنٹس ماریا تھا جو اس کے بچپن میں ہی انتقال کر گئی ۔یوں اس کی پرورش اس کے رشتہ داروں نے کی جس میں اس کی خالہ اور نانا کا نمایاں حصہ ہے۔ اس کے خاندان کی جاگیر تولا سے 12کلومیٹر کے فاصلے پر تھی۔یہ خاندان اپنے قصبے کا جاگیردار تھا اور اس کی جاگیر پر 800مزارعین کام کرتے تھے۔
وہ اپنے پانچ بہن بھائیوں میں چوتھے نمبر پرتھا ،جب اس کی ماں کا انتقال ہوا توٹالسٹائی صرف دو برس کا تھا۔ بچوں کو ان کی خالہ تاتیانہ اور نانا کی زیرنگرانی دے دیا گیا۔ ماں سے محرومی کے مشتر کہ احساس نے بچو ں میں باہمی قربت کا جذبہ پیدا کر دیا اور وہ ہمیشہ آپس میں مل جل کر رہے۔بچپن کے ان واقعات نے ٹالسٹائی پر دورر س اثرات مر تب کئے۔ٹالسٹائی کے ذہن کی تشکیل پر دوا مورنے گہر ا اثرمرتب کیا۔
ایک بہن بھائیوں کے مابین مو جودوجدانی کیفیت کا ابلاغ اور دوسرا بیرونی دنیاسے الگ اور محفوظ آٹھ سومزارعوں پر مشتمل خاندانی جا گیرلسینا یا پولانا سے تھا۔ غالباً یہی وہ تجربات تھے کہ ٹالسٹائی کے نزدیک معاشرت سازی اور اسکی اخلاقیات میں خاندانی زندگی کی اہمیت بہت زیادہ بڑ ھ گئی۔ معاشرتی بندھن اورخاندانی رشتوں کے متعلق اپنی انہی ترجیحات کے باعث وہ دیہی زندگی کو شہری زندگی سے برتر گرداننے لگا۔