کرسٹوفر کولمبس کو اطالوی زبان میں کرسٹوفروکولمبو کہا جاتا ہے ۔ سٹوفر کو لمبس بطورسیاح، مہم جو، ملاح اور نئی کا لونیاں دریافت کرنے کی وجہ سے مشہور ہے۔وہ 31اکتوبر 1451 کواٹلی کے شہر جینووا میں پیدا ہوا۔اس کی اصل جائے پیدائش کے بارے میں کچھ ابہام پایا جاتا ہے لیکن یہ بات طے ہے کہ وہ جینووا میں ہی پیدا ہوا تاہم اس کے قصبے یا شہر کا علم نہیں ہے۔اس کے والد کا نام ڈومنکو کولمبو تھا جو کہ اُون کاتنے کا کام کرتا تھا اور متوسط طبقے سے تعلق رکھتا تھا۔
اس کی والدہ کانام سوزانا فونتانا روزا تھا جبکہ اس کے بھائیوں کے نام بارتولومیو، گیووانی پلگرینو اور گیامکو تھے۔بارتامولو پرتگال کے شہرلزبن میں ایک ورکشاپ پر کام کرتا تھا جب کے کولمبس کی ایک بہن بھی تھی جس کا نام بیان چی نیتا تھا۔