CHANGEZ KHAN

چنگیز خان دنیا کا عظیم ترین فاتح ہے جس نے اپنے خون خوار منگول قبائل کو یکجا کر کے پہلے منگولیامیں ایک مضبوط منگو ل حکومت کی بنیاد رکھی اور پھر مشرق اور مغرب کے ممالک کی فتوحات کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع کیا ۔ اس نے خوارزم، چین، روس ، ایشیائی ممالک ، افغانستان ، ترکی، عرب اور مغرب میں ہنگری اور پولینڈ کے علاقے فتح کر کے منگول سلطنت کے صوبے بنا دئیے۔

اس کو کسی لڑائی میں شکست نہ ہوئی اور جہاں جہاں سے وہ گزرا، اس نے انسانی تہذیب و ثقافت کو تہس نہس کر کے رکھ دیا۔کہا جاتا ہے کہ وہ 1206میں منگولیا سے باہر نکلا اور اپنی موت پر تقریباً21 سال بعد،اپنے وطن مراہوا واپس لایا گیا۔ اس کو تاریخ میں دنیا کے عظیم ترین فاتحین میں سکندراعظم کے بعد دوسرا نمبر دیا جاتا ہے۔

You might be interested