کتاب ’’بھٹو صاحب کے آخری ۳۲۳ ایام ‘‘ پاکستان کے مایہ ناز لیڈر اور وزیراعظم محترم ذوالفقار علی بھٹو کی زندگی کے آخری ایام کی سرگزشت ہے ۔ اس کتاب میں مصنف نے بیان کیا ہے کہ ۱۹۷۹ء میں ان کو ایک ایسی ذمہ داری سونپی گئی جو نزاکتوں اور احتیاطوں کی حامل ہونے کے ساتھ ساتھ بہت سنگین بھی تھی ۔لاہور ہائیکورٹ نے ۱۸ مارچ ۱۹۷۸ء کو جناب ذوالفقار علی بھٹو کو نواب محمد احمد خان قصوری کے قتل کے جرم میں سزائے موت کا فیصلہ صادر کیا ۔
پھانسی کی سزا پانے تک بھٹو صاحب کی زندگی کے آّخری ۳۲۳ دن وہ ان کی حفاظت پر مامور رہے ۔ اس دوران اکثر و بیشتر ان سے ملاقاتیں ہوتی رہیں ۔ مصنف نے ان کے معمولات زندگی بہت قریب سے دیکھے ۔ ان سے ملنے کیلئے آنے والوں کی ملاقاتوں کے سلسلہ دراز کا کافی تفصیل کے ساتھ علم ہوا ۔ غرض ان کی زندگی کے آخری ۳۲۳ شب و روز کے مصنف قریبی عینی شاہد ہیں۔