دنیا کی تاریخ نامور فاتحین کے جنگی کارناموں سے بھر ی پڑی ہے جن میں بہادر جرنیلوں نے معجزانہ طور پر جنگ کا نقشہ تبدیل کر کے یقینی شکست کو پرُمسرت فتح میں تبدیل کردیا۔ انہوں نے ناقابل یقین فتوحات کی بدولت تاریخ کا رخ ہی تبدیل کرکے رکھ دیا ورنہ آج قوموں کی تاریخ ہی مختلف ہوتی۔
کچھ ایسے ہی ناموں میں سے ایک نام فیلڈ مارشل برنارڈ منٹگمری کا بھی ہے جس نے افریقہ میں جرمنی کے مشہور فیلڈ مارشل جنرل ارون رومیل کا 1500سو کلومیٹر تک تعاقب کیا اور جنگ عظیم دوم کا پانسا پلٹ کر رکھ دیا۔ اگر وہ جرمن فوج کو افریقہ سے پسپا نہ کرتا تو جرمن افواج عراق کے تیل کے ذخائر پر قبضہ جمانے کے بعد ایشیا میں لڑنے والی جاپانی فوج کے ساتھ جا ملتا اور جنگ عظیم دوم اتحادیوں کی دردناک شکست پر جا کر ختم ہوتی۔