بینظیر بھٹوپاکستان کی پہلی خاتون وزیر اعظم، ایک عظیم لیڈر، عالمی شہرت یافتہ پاکستانی سیا ست دان ، سندھ کے مایہ ناز سیاسی خاندان کی چشم و چراغ ، دختر مشرق اورپاکستان کے پہلے منتخب و زیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کی سب سے بڑی بیٹی تھیں۔ وہ 21 جون 1953 کو کراچی میں پیداہو ئیں ۔
بے نظیر بھٹو کے خاوند کا نام آ صف علی زارداری ہے جن سے انہوں نے18 دسمبر 1987کو ان سے شادی کی ۔ بے نظیر بھٹو کے تین بچے ہیں۔ ایک بیٹا اور 2 بیٹیاں ۔بیٹے کا نام بلا ول بھٹو زرداری اور بیٹیوں کے نام بختاور بھٹو زرداری اور آصفہ بھٹو زرداری ہیں ۔ اُن کی والدہ کا نام نصرت بھٹو تھا جن کا تعلق ایران کے مشہور شہر اصفہان سے تھا اور انہوں نے ذوالفقار علی بھٹو سے1951 میں شادی کی ۔اُن کی چھوٹی بہن کا نام صنم بھٹو ہے ۔ اُن کے دادا تحریک پاکستان کی مشہور شخصیت تھے جن کا نام سر شاہ نواز بھٹو اور دادی کا نام خور شید بیگم بھٹو تھا ۔ ان کی وفات کے بعد انکا بیٹا بلا ول بھٹو زرداری پاکستان پیپلز پارٹی کا چیئر مین بنا، جب کہ انکے خاوند آصف علی زرداری انکی شہادت کے بعد پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین ہیں۔