BATTLE OF TARAIN

شہاب الدین غوری افغانستان کے پہاڑی علاقے غور کا حکمران تھا جو اپنے بڑے بھائی سلطان معزالدین کے بعدافغانستان کا بادشاہ بنا ۔ شہاب الدین غوری ایک بہادر اور دوراندیش بادشاہ تھا۔ چنانچہ اس نے فیصلہ کیا کہ وہ ہندوستان کے علاقوں کو اپنی قلم رو میں شامل کرے تاکہ اپنی مملکت کو توسیع دے کر ایک طاقت ور بادشاہ کے طور پر ابھر سکے۔ اس نے1175میں ہندوستان پر حملوں کا آغاز کیا اور رفتہ رفتہ کئی علاقوں پر قابض ہو گیا۔

سلطان شہاب الدین غوری کو 1191ء میں اجمیر اور دہلی کے ہندو راجہ پرتھوی راج چوہان کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔سلطان جنگ میں زخمی ہو کر واپس افغانستان جان بچا کر بھاگ گیا۔ سلطان شہاب الدین غور ی مضبوط ارادے اور آئینی عزم و حوصلے کا مالک تھا ۔چنانچہ اس نے ایک سال کی بھر پور تیاری کے بعد اگلے سال ترائن میں اسی جگہ پھر پرتھوی راج چوہان کو شکست فاش دی اور ہندوستان میں مسلمان حکومت کی داغ بیل ڈالی جو آج تک قائم ہے ۔

You might be interested