BAHRAIN

 جزیرہ  نما بحرین   سعودی عرب کے شمال میں  خلیج فارس میں واقع ایک چھوٹی سی ریاست (رقبہ 780 کلومیٹر )ہے   جس کی سرحد خشکی سے کسی ملک کے ساتھ  نہیں ملتی ۔ جب کہ اس کے شمال مشرق میں ایران   ہے۔ اس    کے جنوب مغرب میں قطر ہے جس کی سرحد بھی  اس سے نہیں ملتی ۔اس پر  1883 ء سے موجودہ حکمران خاندان کی حکومت ہے جس کے  پہلے حکمران شیخ احمد بن محمد بن الخلیفہ تھے۔ جب   کہ اب تک اس کے  کل پندرہ حکمران گزرے ہیں اور اس کے موجودہ حکمران (2021)  شیخ حماد بن عیسیٰ ال خلیفہ  ہیں جو  14 فروری 2002 ء سے اب تک  بحرین کے امیر ہیں۔

بحرین کے عربوں کی ابتدائی تاریخ کے بارے میں زیادہ معلومات دستیاب  نہیں ۔ تقریباَ   ایک سو سال سے ماہرین اس کی تاریخ پر تحقیق کر رہے ہیں۔ ماہرین آثار قدیمہ   کے خیال کے مطابق  یہاں کے آثار  قدیمہ  فونیقیوں کے زمانے سے چلے آرہے ہیں۔ بعض  مورخین نے یہ رائے بھی  قائم کی ہے کہ  بحرین وہی مقام ہے جسے عراق کی میخی دستاویزات میں دلمن  کے نام سے موسوم کیا گیاہے۔ یونانی اور لاطینی ماخذ میں  بھی اس کے متعلق بہت کم معلومات دستیاب ہیں۔ عرب کی عوامی روایات میں بحرین کے کچھ گم شدہ قبائل کا ذکر  ضرورملتا ہے ۔

You might be interested