ARISTOTLE

عظیم فلاسفر اور سائنسدان ارسطو 384 قبل از مسیح میں یونان کے ایک گاؤں سٹیگرا میں پیدا ہوا۔ اس کا والد ایک طبیب تھا جس کے انتہائی اہم سماجی مراسم تھے۔ اس کی والدہ اس کے بچپن میں ہی انتقال کر گئی۔ اگرچہ ارسطو کو طب میں کوئی خاص دلچسپی نہیں تھی تاہم سائنس میں دلچسپی اس کے والد کے کام کے وجہ سے پروان چڑھی۔بہترین سماجی تعلقات کی وجہ سے اس کے دوسرے لوگوں سے روابط بہت گہرے تھے ۔

شاید یہی وجہ رہی ہوگی کہ وہ لوگوں کے درمیان مضبوط معاشرتی روابط کا سخت حامی تھا اور اس نے لکھا تھا کہ انسان ایک معاشرتی حیوان ہے ۔ ارسطو کی ابتدائی زندگی واضع نہیں تاہم یہ ممکن ہے کہ اس کا والد قدیم یونانی حکومت کے مقدونی سیاسی رہنماؤں کا معالج رہا ہو اور ارسطو نے اپنی جوانی وہیں گزاری ہو۔ارسطو کی شخصیت پر علم و عمل اور تحقیق و تجسس کی گہری چھاپ اس کے استاد افلاطون کی مرہون منت ہے۔ وہ ایک عظیم فلاسفر تھا جو ایک عظیم فلاسفر کی صحبت میں پروان چڑھا۔

You might be interested