Ameer Abdur Rehman Khalifa

عرب میں خلافت کے لئے ایک طویل جد وجہد کے بعد عباسیوں نے خلیفہ ابوالعباس السفاح کی زیر قیادت اور ابو مسلم خراسانی کے ماتحت ،بنو امیہ کی حکومت کا خاتمہ کردیا اور آخری اموی خلیفہ جس کانام مروان دوئم تھا کو دریائے زاب کے کنارے 25 جنوری 750ء کو شکست دیکر بغداد میں ایک دوسری مسلمان خلافت کی بنیاد رکھی۔ اموی خاندان کاایک شہزادہ جو دسویں اموی خلیفہ ہشام بن عبدالملک کا پوتا تھا، نے قتل کے خوف سے دریا ئے زاب میں چھلانگ لگا دی اور جان بچا کر بھاگ نکلا ۔اس کی والدہ ’’ رعا ‘‘ کاتعلق افریقہ کی بربر نسل سے تھا ۔

عبدالرحمن نے افریقہ میں اپنی والدہ کے قبیلے کے جوانوں کو اپنے ساتھ ملا کر سپین پر حملہ کردیا ۔اس بہادر شہزادے نے مٹھی بھر سپاہیوں کے ساتھ پورے سپین اور پرتگال پر قبضہ کر لیا اور اموی حکومت قائم کر لی جو 15 مئی 756ء کو قائم ہوئی اور1492ء تک قائم رہی۔

You might be interested