سکندر عظم 20 ستمبر 356 قبل ازِ مسیح میں مقدونیہ کے بادشاہ فلپ دوئم اور ملکہ اولمپیاکے ہاں پیدا ہوا۔ بچپن میں اس نے اپنے والد کو بہت ہی کم دیکھا کیونکہ وہ اکثر فوجی مہمات میں مصروف رہتا تھا۔ اولمپیا ایک خوفناک اور خودغرض خاتون تھی جو اپنے بیٹے کی زندگی پر حاوی تھی اور اس کے دل میں والد کے لیے نفرت پیدا کرتی رہتی تھی۔تاہم دونوں کے لئے بیٹے کی تعلیم بہت اہم تھی۔سکندرِاعظم کا شمار قدیم تاریخ کے مشہور بادشاہوں میں ہوتا ہے۔
وہ صرف 32 سال کی مختصر زندگی میں قدیم دنیا کی عظیم سلطنت کا حکمران بنا اور اپنے والد کے قتل کے بعد ایتھنز کے تخت پر بیٹھا اور دیکھتے ہی دیکھتے پوری دنیا پر چھا گیا ۔ وہ چند ایسے بادشاہوں میں شامل ہے جو سمندر کی لہروں کی مانند اٹھے اور دیکھتے ہی دیکھتے دنیا کے کئی ممالک پر قابض ہو گئے۔ اسکندر اعظم ایک دلیر، ذہین اورکرشماتی نوجوان تھا جو اپنی فوج اور رعایا میں مقبول تھا۔