ALEXANDER FLEMING

الیگزینڈر فلیمنگ سکاٹ لینڈ کا ماہر طب اور ڈاکٹر تھا۔ وہ پیدائشی طور پر باکمال صلاحیتوں کا مالک تھا ۔اس نے کافی عرصہ کی محنت کے بعد لائسوئیم اور پنسلین دریافت کیں جس کی وجہ سے صرف جنگ عظیم دوم میں دس لاکھ سپاہیوں کو موت کے منہ میں جانے سے بچایا گیا۔ ایک محتاط اندازے کے مطابق اس وقت دنیا میں روزانہ دس لاکھ افراد کو پنسلین کی مدد سے موت سے بچایا جاتا ہے اور یہ اس بے مثال موجد کا بنی نوع پر احسان عظیم ہے۔ 
یوں الیگزینڈر فلیمنگ کی یہ انمول دریافت پنسلین کروڑوں انسانوں کو موت کے منہ میں جانے سے بچاتی آئی ہے اور آئندہ بھی بچاتی رہے گی۔ اس عظیم سائنسدان کو اس کی اعلیٰ انسانی خدمات کے اعتراف میں 1944میں طب کے نوبل انعام سے نوازا گیا۔ 

الیگزینڈر فلمینگ سکاٹ لینڈ کے ایک دیہاتی علاقے کا رہنے والا تھا۔وہ 6 اگست1881ء ایشائرشہر سے چند کلومیٹر دور ڈارول کے مقام پر ایک فارم میں پیدا ہوا۔وہ اپنے خاندان میں آٹھ بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹا تھا۔سات سال کی عمر میں اس کا والد فوت ہوگیا۔ اس کے بڑے بھائی نے اپنے والد کے فارم کی ذمہ داری سنبھالی۔فلیمنگ نے ابتدائی تعلیم اپنے گاؤں کے سکول سے ہی حاصل کی۔ 10سال کی عمر میں اسے ڈارول سکول میں بھیج دیا گیا اور اس نے دوسال وہیں اپنی تعلیم جاری رکھی۔چودہ سال کی عمر میں وہ لندن چلا گیا اور اگلے دو سال ریجنٹ سٹریٹ پولی ٹیکنیک جیسے نامی گرامی تعلیمی ادارے سے اپنی تعلیم حاصل کی۔

You might be interested