ابو نصر محمد ابوالفرابی 259 ء ہجری بمطابق 872 کوخورستان کے شہر فاراب میں پیدا ہو ئے اور اسی نسبت سے الفرابی کے نام سے موسوم ہوئے۔ ان کا پورا نام ابو نصر محمد ابن طرخان ابن اور طلا غ الفرابی تھا۔ بعض مؤ ر خین کا دعویٰ ہے کہ الفرابی دراصل افغانستان کے صوبے فراساں کے ر ہنے وا لے تھے اور ایک فارسی خاندان سے تعلق ر کھتے تھے۔ایک مضبوط روایت کے مطابق ان کی جائے پیدائش جیک آرٹیس (سائیر دریا) ہے جو کہ موجودہ قازقستان کہلاتا ہے۔ ایک روایت کے مطابق وہ فریاب(پریاب) خورستان جو آج کل جدید افغانستان میں شامل ہے ،میں پیدا ہوئے۔
بعض مورخین کے خیال میں ان کی جائے پیدائش اور ملک تاحال نامعلوم ہے لیکن ان کی علمی و سائنسی کاوشیں کسی تعارف کی محتاج نہیں وہ یعقوب الکندی کے ہم عصر ہیں اور مسلمان قوم کی نشاۃ ثانیہ میں انہوں نے اپنابھرپور کردار ادا کیا۔