AIK DIN

 اس  کتاب میں مصنفہ نے دو محبت کرنے والوں کو موضوعِ سخن بنایا ہے اور ان کے ایک دوسرے کے لئے جذبات کو اجاگر کیا ہے کہانی کا انداز اتنا سادھا اور عام فہم ہے کہ لگتا ہے کہ یہ کہانی فرضی نہیں بلکہ اصلی ہے۔کہانی کے کردار ایک خاندان اور ایک محبت کرنے والا نوجوان معظم پر مشتمل ہیں۔ مصنفہ نے ان کرداروں کے رہن سہن اور ان کی نجی زندگی کی داستان کو بیان کیا ہے۔  مصنفہ نے دو محبت کرنے والے کے احساسا ت کو بلا کم و کاست بیان کیا ہے جو اقرار بھی نہیں کرتے اور انکار بھی نہیں کرتے لیکن دونوں کے دل ایک دوسرے کے لئے دھڑکتے ہیں۔

 مصنفہ نے دومیموں کا ذکر کیا ہے جن کے ہاتھوں میں دو دو صراحیاں ہوتی ہیں جن پر بیل بوٹے بنے ہوئے ہیں جو صوبہ سند ھ کی ثقافت کی عکاسی کرتے ہیں۔ مصنفہ نے معظم جو اس ناول کامرکزی کردار ہے کی محبوبہ کو اس صراحی کی شبیہ قرار دیا ہے۔معظم لمبے سفر کی تکالیف اور اپنی مالی تنگی کے باوجود اپنی محبوبہ کے دیدار کیلئے اس کی چھوٹی سی ’’ہاں‘‘ کو بنیاد بناکر اپنی محبت کی منزل کو روانہ ہوتا ہے اور محبت کے سفر میں ثابت قدم رہتا ہے۔ اس ناول میں مصنفہ کا اندازِ بیان قابلِ ستائش ہے۔

You might be interested