AFGHANISTAN

اسلامی جمہوریہ افغانستان جنوبی ایشیا اور وسطی ایشیا کے سنگم پرواقع ایک اسلامی ملک ہے جو صدیوں سے بیرونی طاقتوں کے درمیان “بفر سٹیٹ “کے طور پر   اپنی بقا قائم رکھے ہوئے ہے ۔ طبعی لحاظ سے سرسبزپہاڑوں اور خوبصورت کھیتوں  کی سرزمین ہے جہاں کی زمین کو اللہ تعالی ٰ نے پھلوں ، سبزیوں اور فصلوں سے مالامال کیا ہے۔اس کے علاوہ یہاں معدنی ذخائر کی بے پناہ دولت مدفون ہے جو ابھی تک جنگ و جدل کی وجہ سے  کام میں نہیں لائی جا سکی۔ یہاں کے قیمتی پتھر دنیا بھر میں شہرت رکھتے ہیں۔ 

یہ ملک  20 ویں  صدی کے آغاز ہی سے سیاسی اکھاڑ بچھاڑ اور بیرونی طاقتوں کے درمیان” پراکسی وار ”  کا مرکز رہا ہے۔ 1979 میں سویت یونین  نے بندوق کی نوک پر یہاں سرخ انقلاب لانے  کی کوشش کی جس کے نتیجے میں 9 سال  تک  امریکہ ا ورمسلمان دنیاکے حمایت یافتہ افغان  مجاہدین  نے سویت یونین کو ناکوں چنے چبوا دئیے اور جدید اسلحہ اور  بھاری بھر کم فوج کے باوجود سویت یونین  افغان مجاہدین سے شکست کھا کر 1989 میں جنیوا معاہدہ  کے بعد اچانک افغانستان سے نکل گیا ۔ اس فوجی شکست  سے سویت یونین  اتنی اندورنی ٹوٹ پھوٹ کا شکا ر ہوا کہ 1990 ءمیں اس کے حصے بخرے ہو کر اس میں سے 15 آزاد ریاستیں دنیا کے نقشے پر ابھریں۔

You might be interested