ADOLF HITLER

جرمنی کا چانسلر اور مسلح افواج کا سپریم کمانڈر ایڈولف ہٹلر ایک نہایت غریب گھرانے سے تعلق رکھتا تھا ۔ وہ 20 اپریل 1889 ء کو آسٹریا میں پیدا ہو ا۔ اس نے ویانا ،آسٹریا کے دارالحکومت کے کالج آف فائن آرٹس میں داخلہ لینے کیلے درخواست کی ، لیکن کالج کے معیار پر پورا نہ اترنے کی وجہ سے داخلہ نہ مل سکا۔ پھر 1913 ء میں ہٹلر جرمنی چلا گیااور جرمنی کی فوج میں ایک سپاہی کی حیثیت سے ملازمت کی ۔اس نے پہلی جنگ عظیم میں ایک سپاہی کی حیثیت سے فرائض سرانجام دئیے کیونکہ اس کے افسروں کے نزدیک ہٹلر میں قائدانہ صلاحیتوں کی کمی تھی، اس لئے وہ مزید ترقی نہ کرسکا۔ ایڈولف ہٹلر کے دادا کا نام گیوہاں ہٹلر تھا، وہ سپیشل نامی شہر میں 1792 ء میں پیدا ہوا ۔

ہٹلر کا باپ 1892 ء میں پیدا ہوا۔ اس کانام پہلے تو ایوئیس ہیڈلر تھا، مگر وہ اپنے آپ کو ہٹلر کہا کرتاتھا۔ اس کے بعد اس کا نام ایوئیس ہٹلر ہو گیا، ابتداء میں وہ موچی کا کام کرتا تھا۔ ہٹلر کی پیدائش کے وقت ا س کے والد ین آسٹریاکے شہر برناؤ میں رہتے تھے۔ برناؤ اگرچہ چھوٹا سا شہر تھالیکن جرمنی اور آسٹریا کی سرحد پر واقع ہونے کیوجہ سے بہت اہمیت رکھتا تھا۔

You might be interested