ABBASID RULE

                                                                                    واقعہ کربلا   میں نواسہ رسول    امام عالی مقام حضرت امام حسین ؑ     کو ان کے 72 اہل بیعت سمیت جس بے دردی سے شہید کیا گیا ؛اس بربریت کی مثال تاریخ عالم میں نہیں ملتی۔ اس واقعہ نے عالم اسلام کو جڑوں سے ہلا کر رکھ دیا  ۔ اس کے بعد بنو امیہ نے 100سال تک عالم اسلام پر حکومت کی لیکن ان کے دور میں  خاندان علیؓ      کو حکومت میں لانے کے  تحریکیں  چلتی رہیں ۔

اس تما م دور میں شیعان حضرت علی ؓ       نے اموی خلفاء کا ناک میں دم کئے رکھا۔ جیسے جیسے عوام کو علم ہوتا گیا  تواموی سلطنت بھی کمزور ہوتی  چلی گئی اور یہ تحریکیں  زیر ِزمین پھلتی پھولتی گئیں تا آنکہ ان کی باگ دوڑ  خاندان حضرت علی ؓ         سے نکل  کر ڈرامائی  انداز میں  خاندان بنو عباسؓ      کے ہاتھوں میں چلی گئی ۔ یوں ایک طویل جد جہد کے بعد  بنو عباس  کے پہلے خلیفہ ابوالعباس السفاح نے    چودھویں اور آخری اُموی خلیفہ  مروان  ثانی بن محمد بن مروان الحکم کو دریائے ژاب(عراق میں واقع ہے ) کے کنارے شکست دی ۔ اس نےخلافت بنی عباسیہ کی داغ بیل ڈالی جو 1258ء  تک قائم رہی اور  بالاخر چنگیز کے خان کے پوتے   ہلاکو خان نے عباسی  خلیفہ  مستعصم بااللہ اور اس کے بیٹوں کے قتل کے بعد  ملت اسلامیہ سے خلافت کا  ہمیشہ کے لئے خاتمہ کر دیا۔

You might be interested