زیرِ نظر ناول ’’آنگن‘‘پاکستان کی معروف ناول نگار خدیجہ مستور کا ایک اردو ناول ہے اور مصنفہ کے چند مشہور ترین ناولوں میں سے ایک ہے۔فکری لحاظ سے دیکھا جائے تو ناول آنگن سیاسی اور رومانی ناول ہے جس پر معاشرتی و سماجی رنگ چڑھا ہوا ہے۔اس ناول میں ناول نگار نے زندگی کے تقریباً سبھی مسائل سمیٹنے کی کوشش کی ہے۔ یہ ناول ہندوستان کی نجی اور گھریلو زندگی سے لے کر دورِ غلامی کے لوگوں کی قومی حیثیت کا بھی احاطہ کرتا ہے۔
ناول میں بھی گھریلوں آنگنوں کے ساتھ ساتھ پورے ہندوستان کو ایک آنگن قرار دیا گیا ہے۔ اسلئے کہ ناول مذکور میں مظہر، چچا رائے صاحب اور کسی حدتک ماموں کے گھریلو حالات کے ساتھ ساتھ پورے ہندوستان کی صورتِ حال کا نقشہ کھینچا گیا ہے۔