باکسنگ کا کھیل دنیا کا خطرناک ترین کھیل ہے جس میں باکسروں کو شدید چوٹیں لگتی ہیں اور کبھی تو ایک باکسر کو جان سے بھی ہاتھ دھونے پڑتے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ اس کھیل کی طرف بہت کم کھلاڑی راغب ہوتے ہیں۔ تاہم باکسنگ کا کھیل کئی صدیوں سے کھیلا جا رہا ہے اور اس میں کئی نامی گرامی کھلاڑیوں نے نام پیدا کیا ہے۔ محمد علی کلے کے بعد دور حاضر میں جس عظیم مسلمان کھلاڑی نے پاکستان اور مسلم دنیا کا نام باکسنگ میں روشن کیا ہے وہ عامر خان ہیں ۔
پاکستانی نژاد برطانیوی باکسر محمد عامر نے ابھی تک 36میں سے 32باکسنگ مقابلوں میں اپنے حریفوں کو چاروں شانے چت کیا ہے۔ اس وقت وہ دنیا کے ٹاپ ٹین باکسر میں شامل ہیں۔ ذیل میں اس عظیم باکسر کی سوانح عمری پیش کی جاتی ہے۔