سلطان شجاع محمدالپ ار سلان ولد داؤد بیگ دو لتِ سلجو قیہ(موجودہ ترکی اور ایران دونوں پر مشتمل ملک) کا دوسرا حکمران تھا ۔ وہ 20جنوری 1029 میں خوارزم میں پیدا ہوا ۔ اس کا اصل نا م محمد جعفر بیگ تھا لیکن بہا دری اور شجا عت کے سبب الپ ار سلان کے نام سے مشہور ہوا۔ تر کی زبان میں اس لفظ کے معنی ببرشیر کے ہیں ۔اس نے اپنے چچا طغر ل بیگ کے مر نے کے بعد بڑی آ ن بان اور شان و شو کت کے سا تھ اپنی حکومت شر وع کی اور اپنی سلطنت کو روزبر وزو و سعت دینے میں مصروف رہا۔الپ ار سلان ایک سلجو ق سلطان تھا جو اپنے چچا طغرل بیگ کے بعد تخت پر بیٹھا ۔
اس نے 1063 ء سے لیکر 1072 تک حکو مت کی۔مشہور مد بر نظام الملک طو سی کو اپنے با پ طغرل بیگ کی سفا رش پر وزیر سلطنت بنایا ۔ اس کے عہد میں سلجو قی سلطنت کی حد ود بہت وسیع ہوئی۔اسلام سے پہلے عر بوں کے قبا ئلی نظام میں اور ظہور اسلا م کے بعد عہد رسا لت کے شورائی نظا م حکو مت میں موروثی یا خا ندانی بنیاد و ں پر و لی عہد کا نظا م مطلقاً را ئج نہ تھا لیکن عجمی اثرات کے نتیجے میں جب سے ولی عہد کے نظام میں مسلما نوں میں را ہ پا ئی تب سے با ہمی رقیبا نہ کشمکش اور بغض و عدا وت نے امت کا شیرازہ پراگندہ کر نا شروع کر دیا۔ہر چند خلا فت را شد کے بعد خلا فت امو یہ کا ڈھا نچہ مور و ثی یا خا ند انی بنیا وں پر قا ئم ہوا ۔