Lord Alfred Tennyson

برطانیہ کے مشہور شاعر لارڈالفریڈ ٹینی سن 6 اگست 1809 ء کو انگلستان میں بنکولن شائر کے قصبہ سومر بائی میں پیدا ہوا۔ وہ برطانیہ کے ایک متوسط  لیکن شریف خاندان سے تعلق رکھتا تھا۔ اس کے آباؤ اجداد کا تعلق شاہی خاندان سے تھا۔ اس کے والد کا نام جارج کلیٹن ٹینی سن تھا جو کہ 1778 ء میں پیدا ہوا اور1 183 ء میں فوت ہوا۔ اس کا والد 1807 ء سے لیکر 1831ء تک سومر بائی کلیسا کا ریکٹر رہا، اس کے ساتھ ساتھ وہ بیک وقت 1802  ء سے 1831 ء تک بیٹی ورتھ کلیسا اور بیگ انڈر بائی کا متولی اور ناظم اعلیٰ رہا۔  وہ 1815 ء میں گرمبائی چرچ کا پادری تھا۔الفریڈ ٹینی سن کا والد بہت مذہبی اور نیک شخص تھا۔

 وہ ایک اچھا ماہر تعمیر، مصور، نقاش، موسیقار اور شاعر تھا۔ ان اعلیٰ خوبیوں کیوجہ سے وہ اپنے زمانے میں بہت مشہورہوا۔ اس کے علاوہ وہ ملک کا امیر ترین پادری بھی تھا۔ اس لئے اس کا خاندان گرمیاں برطانیہ کے مشرقی ساحلی علاقوں میں گزارتا تھا۔ الفریڈ کی ماں بھی ایک پادری کی بیٹی تھی جس کا نام الزبتھ فیچے تھا۔وہ سینٹ جیمز چرچ کے پادری سٹیفن فیچے کے ہاں 1781 ء میں پیداہوئی  اور ایک پرسکون اور ذمہ دار زندگی گزارنے کے بعد1865 ء میں وفات پا گئی۔ سٹیفن 1764 ء میں لوتھ کے جیمز چرچ کاپادری اور متولی تھا اور 1780 ء میں وتھکال چرچ کا ناظم اعلیٰ تھا۔وتھکال لوتھ اور ہارن قلعے کے درمیان ایک چھوٹا سا گاؤں تھا۔

You might be interested