مارشل جوزف سٹالن سویت یونین کا دوسرا کیمونسٹ صدر تھاجو1922 میں ولادی میر لینن کی وفات پر صدر بنا۔اسے اس وقت سویت یونین کا صدر بنا یا گیاجب روس میں کیمونسٹ حکومت چند دن کی مہمان نظر آتی تھی۔ اس نے اپنے آہنی عزم سے سویت یونین کی قیادت کی اور 1922 سے لیکر 1953تک روس جیسی زوال پذیر ریاست کو دنیا کی سپر پاور بنالیا۔
دوسری جنگ عظیم میں ہٹلر جیسے مضبوط لیڈر کو شکست سے دوچار کر کے روس کی سرحدوں کو مزید وسعت دی۔ اس طویل عرصہ میں اس نے بے دریغ قتل و غارت گری سے بھی کام لیا۔ تاہم اس کے باوجود تاریخ کا طالب علم اسے سویت یونین کا عظیم سیاسی لیڈرتسلیم کرتاہے۔