Jamal Abdul Nasir

مصر کے سابق صدر اور مسلم اتحاد کے داعی جمال عبدالناصر نے مصر کی قیادت اُس وقت سنبھالی جب مصر عالمی سطح پر ایک کمزور ملک تھا جس میں بیرونی طاقتوں کا اثر حد سے زیادہ بڑھ چکاتھا ۔ سیاسی لحاظ سے مصری حکومت کمزور تھی اور مصری سیاست دان امریکہ اور اسرائیل جیسی قوتوں کے سامنے بے بس تھے۔ نہر سویز جو کہ مصر کی ملکیت تھی پر مصر کا کوئی اختیار نہیں تھا۔ عرب دنیا مجموعی طور پرمضبوط قیادت سے محروم تھی۔ ان حالات میں جمال عبدالناصر نے ملک کی باگ دوڑسنبھالی اور اپنے عزم مصمم اور بہترین پالیسیوؤں کی مدد سے مصر کو مشرق وسطیٰ کا مضبوط ترین ملک بنا دیا۔

جمال عبدالناصر 15 جنوری 1918 ء کو بکاس میں پیدا ہوئے ۔ اس کے والد کا نام عبدالناصر حسین اور والدہ کا نام فہیما تھا۔ وہ اپنے والدین کا سب سے بڑا بیٹا تھا۔ اس کا والد پیشے کے اعتبار سے ڈاکیہ تھا۔ اس کے والد مصر بالا میں بمقام بینی مور میں پیدا ہوئے، لیکن ناصر کی پرورش سکندریہ میں ہوئی ۔ اس کے والد ین کی شادی 1917 ء میں ہوئی ۔ اس کے علاوہ ناصر کے 2 بھائی بھی تھے جن کے نام غر العرب اورالیاتی تھا۔ چونکہ اس کا والد ڈاکخانے میں ملازم تھا لہذا اس کے خاندان نے شہروں کا سفر بہت کم کیا۔

You might be interested