Muhammad Bin Qasim

مسلمان قوم کی تاریخ جرات و بہادری کی داستانوں سے بھری پڑی ہے۔ ان حیرت انگیز داستانوں کو رقم کرنے والے ہزاروں سپہ سالاروں میں ایک قابل عزت نام عمادالدین محمد بن قاسم کا بھی ہے جن کی بدولت اسلام نہ صرف برصغیر پاک وہند تک پہنچا بلکہ برصغیر پاک و ہند میں ان کی بدولت کروڑوں لوگوں نے اسلام بھی قبول کیا۔ان کو بہادری اور جرات میں کئی لحاظ سے فضیلت حاصل ہے ۔ مثال کے طور پر وہ دنیا کے کم عمر ترین جرنیل تھے جنہوں نے اتنی دورجاکر ایک بہت بڑے علاقے پر قبضہ کیا اور کم عمری کے باوجود لوگوں سے اتنا بہترین حسن سلوک روا رکھا کہ جب وہ واپس عرب جا رہے تھے تو سندھ کے لوگ ان کو بہتے آنسوؤں   کے ساتھ رخصت کر رہے تھے

عمادالدین محمد بن القاسم 696 ء میں طائف کے مقام (موجودہ سعودی عرب) میں پیدا ہوئے ۔ محمد بن قاسم کے والد کانام قاسم بن یوسف تھا۔ آپ کا تعلق بنی ثقیف سے تھا۔ محمد بن قاسم نے سند ھ ملتان اوردریا سند ھ سے ملحقہ علاقوں کو فتح کیا جو آج کل پاکستان کاحصہ ہیں ۔

You might be interested