Doctor Molvi Abdul Haq

ڈاکٹر عبدالحق برصغیر پا ک ہند کے عظیم اردو مفکر ، محقق، ما ہر لسا نیا ت ، معلم اور انجمن تر قی اردو اور اردو کا لج کراچی کے با نی تھے۔ انہوں نے اپنی تمام زندگی اردو کے فر و غ ،تر ویج اور اشا عت کے لیے وقف کر دی۔مو لوی صا حب ار دو کے صف اول کے اد یب ، نقا د ما ہر د کنیا ت کے محقق ، لغت نو یس، متر جم ،ما ہر صرف و نحو، تبصرہ نگار،خا کہ نگار اور اد بی صحا فی کے سا تھ سا تھ اردو تحر یک کے زبر دست علم بر دار تھے۔ ان کی سا ری زندگی اردو اور انجمن تر قی اردو کی خد مت میں گز ری ۔ 
ان جیسے قابل لوگوں کی شب و روز محنت سے آج اردو پاکستان کی قومی زبان ہے اور اس قابل ہو چکی ہے کہ یہ تحقیق اور سائنسی علوم کے لئے استعمال کی جانے لگی ہے۔

با با ئے اردو ڈا کٹر مو لوی عبدالحق کی پیدا ئش 20اپر یل 1870 کوہوئی۔مولوی عبدالحق سرا واں (ہا پوڑ) ضلع میر ٹھ ، اتر پر دیش میں پیدا ہو ئے ۔مو لوی عبدالحق کا گھر ا نا ایک متو سط دیندا ر اور خو شحال گھر انہ تھا ۔اتر پر دیش کے ضلع میر ٹھ میں ہا پوڑ ایک پرانا قصبہ ہے ۔انکے وا لد شیخ علی حسین اسی خاندان کے ایک دیندا ر بز رگ تھے۔ مو لوی عبدالحق انکے دوسرے بیٹے تھے۔ مو لوی عبدالحق کی وا لدہ بہت نیک اور عبا دت گذار خاتون تھیں ۔ گھر یلو ذمہ داریوں کے بعد انکے وقت کا بیشتر حصہ عبا دت میں گزر تا تھا۔ عبدالحق بچپن سے ہی اپنی وا لدہ کی نصیحت کے مطابق پڑ ھنے لکھنے میں دلچسپی لیتے تھے۔

You might be interested