عبد الحلیم شر ر 27دسمبر1859 جمعہ 2 جمادی الثانی 1276ھ کو لکھنو میں پیدا ہو ئے ۔ ان کے وا لد کا نام حکیم تفضل حسین تھا ۔ان کا تعلق وا جد علی شاہ کے در بار سے تھا ۔ان کے بز ر گ سلطان محمد تغلق کے دور میں تر کستان سے دہلی آئے اور بعد میں علا قہ جو نپور میں مقیم ہوگئے ۔ اس خاندان میں ایک شخص کا نام مو لا نا معز الدین تھا۔ وہ پڑھے لکھے اور باعمل مسلمان تھے۔ اُن کے بڑے بیٹے مو لا نا حسا م الدین علم حاصل کرنے دہلی چلے گئے اور شا ہ ولی اللہ صا حب محد ث دہلیؒ سے تعلیم حاصل کی۔ وہ پڑھائی میں اس قدر مصروف ہوگئے کہ گھر سے جو خطو ط آ تے اُن کو بغیر پڑ ھے ہی ایک گھڑ ے میں ڈا ل دیتے تا کہ پڑھائی میں فر ق نہ آ ئے ۔
سا ت سا ل بعدپڑھائی سے فا رغ ہو کر ان خطوں کو نکا ل کے پڑ ھا تو ایک سا تھ بہت سے عز یز وں خصو صاً والد مو لا نا معز الدین کی وفا ت کی خبر سن کر نہا یت غمگین ہو ئے اور استا د سے رخصت لے کر گھر کی را ہ لی ۔جب گھر پہنچے تو بے وفا بھا ئی نہا یت بد سلو کی سے پیش آ ئے اور مولانا سے بات تک کرنا گوارا نہ کی۔بھائی کی یہ بیوفائی دیکھ کر مو لا نا نظا م ا لدین کا دل اپنے گاؤں سے بھر گیا ۔انہوں نے گھر با ر چھوڑ کر ایک بار پھر لکھنو کی راہ لی۔ یہاں پر وقت کے مشہور علما ء کی شا گر دی اختیار کی ۔