ان کا پورا نام مو ہن دا س کرم چند گا ند ھی تھا۔ وہ ہند وستان کی ریاست گجرات کے مغر بی سا حلی شہر پور بندر (جو اُس وقت بمبئی پر یز یڈ نسی ، بر طانوی ہندوستان کا حصہ تھا) میں 2اکتوبر ، 1869ء میں پیدا ہو ئے ۔ ان کے وا لد کرم چند گا ند ھی کا تعلق ہند و مو د ھ فر قہ سے تھا اور ان کی ماں کا نام پُتلی با ئی تھا۔وہ کرم چند گاندھی کی چوتھی بیوی تھی۔گاندھی کا بچپن کا ز ما نہ پور بند ر ہی میں گذرا ۔ ان کو مقامی مد ر سے میں بٹھا یا گیا تھا ۔ان کو پہاڑ ے یا د کر نے میں کسی قدردقت ہو تی تھی۔
اُن کواُس زما نے کے متعلق اس سے ز یا دہ کچھ یا د نہیں کہ میں دوسرے لڑ کوں کے سا تھ اپنے استا د کو برا بھلا کہا کر تا تھا۔ اس سے ظا ہر ہے کہ ان کا ذہن کند تھا اور حا فظہ کمزور ۔ ان کی عمر سا ت برس کی ہو ئی تو ان کے وا لد را جستانی عدا لت کے ر کن بن کر را جکوٹ چلے گئے۔ وہا ں ان کو ابتدا ئی مد ر سے میں دا خل کیا گیا ۔ گاندھی بہت شر میلے تھے اور کسی سے ملتے جلتے نہیں تھے۔ سوا ئے کتا بوں اور کا م کے گاندھی کا کوئی دوست نہ تھا ۔